ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 رکارڈ

تہران (ایچ آراین ڈبلیو) ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔ جن کی شدت پانچ عشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ساحلی شہر بندر گنا میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔۔ زلزلے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے۔۔ زلزلے سے شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔۔زلزلے سے بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کو نقصان نہیں پہنچا جہاں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں