کورونامیں اضافے کے پیش نظرمحلوں میں لاک ڈاؤن ناٍفذکرسکتے ہیں

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر سکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے خبردار کیا ہے کہ وبا کے کیسز بڑھنے پر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس کو روکنے کے لیے کئی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوسکتی ہے، سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں، اگر وبا کی شرح اور نازک کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ایسی صورت میں ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جو معاشرے کے لیے ناپسندیدہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں