مصر میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک 98 زخمی

قاہرہ(ایچ آراین ڈبلیو)مصر میں ایک اور ٹرین حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے-ذرائع کے مطابق مصر میں ایک اور ٹرین حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے، ٹرین قاہرہ سے دریائے نیل کے شہر منصورہ جارہی تھی کہ راستے میں 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ مصر کی وزارت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 14 افراد کومعمولی زخم آئےتھے-لہذا انہیں طبی امداد فراہم کرکےگھربھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سربراہ ریلوے حکام نے کمیٹی بنادی ہے جب کہ مصری وزیراعظم عبدل فتح ال سیسی نے بھی ملٹری انجینیئرنگ حکام کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اسکے علاوہ ٹرین کے ڈرائیور سمیت دیگر ذمہ داران کو بھی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں 2 تیز رفتار مسافر بردار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں