روسی رہنماکی موت واقع ہوئی توروس نتائج کیلئے تیار رہے،امریکا کی وارننگ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے روس کو وارننگ دی ہے کہ اگر 44 سالہ روسی حزب اختلاف کے رہنما کی دوران حراست موت واقع ہوگئی تو روس کو نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے روس کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے کریملن کے نقاد الیکسی نوالنی حراست میں ہلاک ہو گئے تو روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔نوالنی کے معالجین کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد کہ ولادی میر پیوٹن کے سب سے نمایاں ناقد کسی بھی وقت مر سکتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے کریملن کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ مر گئے تو روس بین الاقوامی برادری کو جوابدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں