وزیرخارجہ کی کمشنرجنرل شیخ نہان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقات

ابوظہبی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر اور بین الاقوامی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل، شیخ نہان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقاتدوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا-متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں یو اے ای آمد پر خوش آمدید کہا-پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، کئ دہائیوں پر محیط، برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے-وزیر خارجہ نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خصوصی کاوشوں کو سراہا-وزیر خارجہ نے، کرونا وبا کے دوران ،یو اے ای حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شیخ نہان بن مبارک النہیان اور اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں