کویت حکومت نے کرفیومیں توسیع کا اعلان کردیا

کویت سٹی(ایچ آراین ڈبلیو) کویتی حکومت نے 22 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے کرفیو میں توسیع کا اعلان کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزراء کونسل نے بائیس اپریل سے ختم ہونے والے جزوی کرفیو میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اب کرفیو کا سلسلہ رمضان المبارک کے اختتام تک برقرار رہے گا۔کوروناوائرس کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کویتی کابینہ کے وزراء نے ماہ صیام کے اختتام تک، 22 اپریل سے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو پر عمل درآمد برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ وزراء کے اجلاس میں وبا سمیت دیگر حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں