عمان نے شھریوں کو بھارت کا غیرضروری سفرکرنے سے منع کردیا

مسقط(ایچ آراین ڈبلیو) عمان نے بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔یہ فیصلہ بھارت میں کرونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 لاکھ کووڈ 19 کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ نے بھی بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر کے بھارت کے خلاف سفری پابندیاں مزید ‏سخت کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں