سعودی عرب میں فوری ترسیل کا نیا طریقہ کار جاری کردی گیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار اور اس کی وضاحت بھی جاری کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں فوری ترسیل زر کے نظام ’سریع‘ نے ترسیل زر کی ایکسپریس سروس کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔سریع نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنے بینک کے ای چینل پر اندراج کرائیں اور پھر فوری ترسیل زر کے پیج پر جائیں جس کے بعد زیادہ سے زیادہ 2500 ریال کی ترسیل کی کارروائی کریں۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے ہفتے میں کسی بھی دن 24 گھنٹوں رقوم کی فوری منتقلی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں