سسٹم کا استعمال کسی بھی دشواری فنی ٹیم دورکرسکتی ہے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ سسٹم کے استعمال میں کسی قسم کی دشواری فنی ٹیم دور کرسکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ابشر سسٹم کے استعمال کے دوران اگر کسی قسم کی پریشانی یا دشواری پیش آرہی ہو تو فنی ٹیم سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کرایا جاسکتا ہے۔شہری نے ابشر پورٹل پر آن لائن استفسار کیا تھا کہ کسی تکنیکی مسائل کی وجہ سے ابشر پر والد کی معلومات واضح ہورہی ہیں لیکن والدہ کی نہیں، اسی سبب والدہ کی تفصیلات توکلنا ایپ پر بھی شو نہیں ہو رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں