جارج فلائیڈ قتل کیس،سابق پولیس آفیسرڈیرک شاوین کومجرم قراردیدیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)جیوری نے سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد ڈیرک شووِن کوعدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جیوری نے سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، فیصلے میں سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکارڈیرک شووِن پر قتل کے 3 الزامات ثابت ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شووِن کوعدالت سےگرفتارکرلیا،سابق پولیس آفیسر ڈیرک شوون ضمانت پر رہا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں