پروازوں کی سینیٹائزنگ کیلئے اسپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے کورونا کے پیش نظر مسافروں کو آگاہی فراہم کرنے اور پروازوں کی سینیٹائزنگ کے لیے اسپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ اور اسپیشلسٹ کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پروازوں کی سینیٹائزنگ ہوگی جبکہ مسافروں کو وبا سمیت دیگر امور سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔یہ کمپنی السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو حفاظتی وسائل اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں