ریمیڈیسیور انجکشن کی بڑی تعدادغائب کرنیوالے ملزمان کوگرفتارکرلیا

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے، اسپتال سے انجکشنز کی بڑی تعداد غائب کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں ریمیڈیسیور انجیکشن کی قلت کے حوالے سے حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تو دوسری طرف ریمیڈیسیور کی چوری اور بلیک مارکیٹنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ناسک کے گروجی اسپتال میں پی پی ای کٹ پہن کر ریمیڈیسیور انجکشن کی چوری کی گئی، اسپتال کے ملازمین کی ملی بھگت سے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا، ناسک پولیس نے انجکشن چوری کر نے والے تین چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واردات میں آپریشن تھیٹر ہیلپر اور وارڈ بوائے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں