کوروناوائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کومتنبہ کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے کوروناوائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ وبا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے پر 1 سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔قید اور جرمانے میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے متعلق مغالطہ آمیز تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سعودی وزارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو کم از کم ایک لاکھ جبکہ زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں