درندوں کوپالنا قانونا جرم ہے،جنگلی حیات قومی مرکز

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں جنگلی حیات کے قومی مرکز نے متنبہ کیا ہے کہ درندوں کو پالنا قانوناً جرم ہے جس پر بھاری جرمانے اور جیل کی سزا مقرر ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان بندر الفالح کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہی احکامات کے تحت مملکت میں ذاتی یا تجارتی غرض سے بھی درندوں کی درآمدگی اور پالنا جرم ہے، جتنے بھی جنگلی جانور سعودی عرب میں ہے وہ غیرقانون طور پر لائے گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ درندوں کی پرورش خطرناک امر ہے، وہ کسی بھی وقت مالک پر حملہ کردیتے ہیں، اس طرح کے واقعات دنیا بھر میں رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، گذشتہ ہفتے سعودی دارالحکومت میں بھی ایک حادثہ پیش آیا۔یاد رہے کہ ریاض میں شیر نے اپنے ہی مالک کو حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انہیں خطرناک وجوہات کے سبب مملکت میں درندوں کو پالنے پر پابندی عائد ہے، جنگی درندوں کی یہ صفت ہوتی ہے کہ وہ کب بگڑکر اپنے ہی مالک پر حملہ کربیٹھیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں جیسا سعودی دارالحکومت ریاض میں دیکھا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں