مسافراپنی منزل کیلئے مقررہ سفری قوائدوضوابط جاننے کی کوشش کریں

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نےمختلف ممالک کے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی منزل کے لیے مقررہ سفری قوائد وضوابط جاننے کی کوشش کریں اور یہ تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز نے اپنے ایک بیان میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ کسی ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مذکورہ ملک کے سفری قوائد جان لیں کیوں کہ وبائی صورت حال کے باعث پالیسیز تبدیل ہورہی ہیں۔السعودیہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے متعلقہ حکام کوروبا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر نئے سفری قوائد وضوابط جاری کررہے ہیں، آج کسی ملک نے جو اصول طے کیا ہے ممکن ہے وہ کل بدل جائے۔لہذا دیگر ممالک کی سفری قوائد کے حوالے سے معلومات سعودی ایئرلائن کی ویب سائٹ پر مہیا ہیں، جو شخص جس ملک کا سفر کرنا چاہتا ہے وہ ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنی منزل کے سفری ضوابط سے آگاہی حاصل کرتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں