موسم سرما کے موقع پرشہریوں کولگژری جہاز کی سیرکرائی جائیگی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں موسم سرما کے موقع پر شہریوں کو دنیا کے سب سے بہترین اور لگژری بحری جہاز کی سیر کرائی جائے گی، اس سلسلے میں سعودی کمپنی نے معاہدہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے سعودی کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں کے موسم سرما کے دوران بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں کروز سروس مہیا کی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سعودی کمپنی کروز نے “ایم ایس سی” کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ سعودی کروز کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم ایس سی میجنی ویکا 13 نومبر 2021 کو جدہ سے سات روزہ کروز سروس کا آغاز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں