سندھ حکومت نےتمام اسکولز،کالج،یونیورسٹیزبند کرنےکااعلان کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظراسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام آفسز صرف 20 فیصد اسٹاف کی حاضری کے ساتھ کام کریں گے۔پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیزبند رہیں گی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 29 اپریل سے سندھ بھر میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔ لوگ ایک شہرسے دوسرے شہرسفرنہیں کرسکیں گے۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر سندھ میں عوام کورونا ایس او پیز پرعمل کرتےاور ماسک پہنتے تو حکومت کوسخت فیصلے نہ کرنے پڑتے۔صورتحال بہت تشویشناک ہے اور حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اِس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےملک بھرمیں امتحانات ملتوی کردئیےجس سےامتحان کی تیاری کرکےجانےوالےطلباء کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں