مودی سرکار کو تنقید برداشت نہ ہوئی،سوشل میڈیا کیخلاف حکم جاری

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کی تباہیوں کے پیش نظر اب عوام بھی حکمرانوں سے سوالات کرتے ہوئے مودی حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کررہے ہیں جسے برداشت نہیں کیا جارہا۔واضح رہے کہ کورونا بحران سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرصارفین نےمودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا تو بھارتی حکومت نےٹوئٹر کوتنقیدی ٹویٹس ہٹانےکاحکم دے ڈالا۔
احکامات ملنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے بھارتی حکومت پر کی جانے والی تنقیدی ٹویٹس ویب سائٹ سے ہٹا دی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں