بھائی کو بچاتے ہوئے بہن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بھائی کو بچاتے ہوئے بہن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ان دونوں کو بچانے کیلئے باپ بھی اپنی جان گنوا بیٹھا، تین لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ میں باپ اور دو معصوم بچوں کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کااندوہناک واقعہ پیش آیاہے،اس افسوسناک واقعے پر اہل محلہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8سالہ بچے گوہر کو لوہے کے راڈ سے کپڑے اتارتے ہوئے کرنٹ لگا، گوہر کو بچانے کے دوران اس کی 11سالہ بہن فائزہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی اور بعد ازاں دونوں کو بچاتے ہوئے ان کا باپ آصف بھی جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں