وفاق سے گزارش کروں گا کہ انٹرنیشنل فلائٹس بند کریں،وزیراعلی سندھ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا وفاق سےگزارش کروں گا کہ انٹرنیشنل فلائٹس بند کریں ، ہم لوگوں کو مرتے دیکھ نہیں سکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب سے کورونا کا پہلا کیس آیا آج 425 دن ہوگئے ہیں، ابتک 35 لاکھ 66 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں، کل سندھ میں کورونا کے 952 مثبت کیسز سامنے آئے اور مزید 6 لوگ کورونا سے انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں تقریباً 4600 کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے آئیسولیشن تقریباً ختم ہیں، پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے، پنجاب 11.26، کے پی 12.40، اسلام آباد میں 12.60 فیصد شرح ہے، یہ نمبرز دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی بھی سندھ کی شرح باقی صوبوں سے آدھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں