عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30دن کی معافی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی، جس کے تحت معمولی جرائم کے قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئیں ، سمری وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم منظوری کے لیے سمری صدر کو بھجوائیں گے ، حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین مقدمات کے قیدیوں کورعایت نہیں ملےگی جبکہ 65سال سےزائدعمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں