کروناوائرس،ضلع عمرکوٹ میں بھی پولیس،پاک آرمی بھی ایکشن میں آگئی

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا واٸرس کی تیسری لہر کے حوالے سے پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی پولیس، پاک آرمی اور متعلقہ ادارے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان کے احکامات پر کرونا واٸرس (COVID.19) کے حوالے سے جاری کی گٸیں SOP’s پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ شہر کے اہم مقامات، ہسپتالوں، سرکاری دفاتر، ٹرانسپورٹ اور بس اڈوں پر نفری تعینات عوام کو فیس مساک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں پورے شہر میں عمرکوٹ پولیس اور پاک فوج کا گشت جاری ہے۔کرونا واٸرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ خود بھی بچیں اور ملک کو بھی بچاٸیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں