اگلے چند ہفتےخطرناک،ایس او پیزپرعمل کیا جائے، اسد عمر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت نازک ہے جو آکسیجن پر ہیں۔ آکسیجن پر جانے والے مریضوں کی تعداد پچھلے سال جون کی نسبت ستاون فیصد زیادہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الحمداللہ، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی فی الحال بہترحکمت عملی سے سنبھال رکھا ہے، اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، اللہ ہمیں بچائے رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں