ڈی ایس پی و ایس ایچ اوسچل،معطلی کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایس پی سچل اور ایس ایچ او سچل کی معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اسکیم 33 گلزار ہجری میں قبضہ کی گئی 9 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کرانا دونوں افسران کا جرم بن گیا۔ڈی ایس پی سچل مرتضی اور ایس ایچ او عدیل افضال نے سیاسی جماعت سے وابستہ لینڈ گریبر کو راشد نامی شخص کی اراضی پر چار دیواری کرنے سے روکا تھا۔قبضہ مافیا کے سہولت کاروں کو دونوں افسران کی یہ بات ناگوار گزری۔اعلی حکام نے ناجائز قبضہ مافیا کو روکنے کی پاداش میں دونوں افسران کی معطلی کا پروانہ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں