سعودی حکومت نے الیکٹرانک کارکمپنی کی تجویزپرغورشروع کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے مملکت میں الیکٹرانک کار ساز کمپنی کے قیام کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ اس سلسلسے میں مشاورت کے لیے مشیران کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع بلاغ نے بلومبرگ ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے مملکت نے الیکٹرانک کار تیار کرنے والی سعودی کمپنی کے قیام کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ سے رابطہ کیا ہے۔بوسٹن کنسلٹنگ گروپ مشورہ دے گا کہ آیا سعودی عرب کو الیکٹرانک کار تیار کرنے والی کمپنی کھولنے کا فائدہ ہوگا یا نہیں۔ منصوبے کا تعلق کاروں کے بنیادی ڈھانچے کی سعودی اسکیموں اور مقامی صنعت فروغ پروگرام سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں