دوران تربیت دو جہازٹکراگئے،ایک سعودی شہری جاں بحق

جوہانسبرگ(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دوران تربیت دو جہاز ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ جوہانسبرگ میں ہوابازی کی ٹریننگ کے دو جہاروں کے ٹکرانے کے باعث ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جہازوں میں ٹکراؤ کا واقعہ جنوبی افریقہ کے معروف شہر جوہانسبرگ کے مضافات میں پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں