بائیواین ٹیک نے بچوں کیلئے کروناویکسین کی منظوری مانگ لی

برلن(ایچ آراین ڈبلیو)فائزر اور بائیو این ٹیک نے بچوں کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کرونا وائرس کے ٹیکے کو منظوری فراہم کریں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے یورپ میں نوجوانوں اور کم خطرے والی آبادیوں کو بھی ویکسین تک رسائی مل سکتی ہے۔فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست 2 ہزار سے زیادہ نو عمروں پر کی جانے والی ایک جدید تحقیق پر مبنی ہے، جس میں یہ ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں