وزیراعظم کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کےساتھ کی تیسری نشست کاوقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائےگا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30 منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں