شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی،دولہا گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کا گزشتہ رات کیماڑی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے شھری کے زخمی ہونے کے واقع کا فوری نوٹس۔ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپیکٹر محمد اشفاق کی سرباہی میں پولیس پارٹی کی کاروائی۔ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لہے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گزشتہ رات شادی کے تقریب کے دوران دولہا بنام زیشان نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جس سے عاطف نامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں