کویتی حکومت نے کاروبارکیلئے رہائشی ویزے دینے کی خوشخبری سنادی

کویت سٹی(ایچ آراین ڈبلیو)کویتی حکومت نے مملکت میں کاروبار کیلئے وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو رہائشی ویزے دینے کی خوشخبری سنادی، اس حوالے سے کویتی سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی ٹیم نے باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی نے دکانوں کے مالکان اور کمپنیوں کو کویت کے تجارتی وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔یہ فیصلہ وزرائے مجلس کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل کو جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں سامنے آیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ سرکاری خط میں کورونا ایمرجنسی نے دکان مالکان اور تجارتی کمپنیوں کے کمرشل انٹری ویزوں کی منتقلی کی اجازت کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔اس کے بعد دکان مالکان اور تجارتی کمپنیاں بزنس وزٹ ویزوں کو رہائشی ویزوں میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں