گھرمیں آتشزدگی،خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

کیلگری(ایچ آراین ڈبلیو)کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کیلگری شہر کے نواح میں پیش آیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے۔آٓتشزدگی کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں