جوبلی مارکیٹ پر دکانیں گرانے کا آپریشن مکمل

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی کے علاقے جوبلی پر کے ایم سی انسداد تجاوزات ٹیم کا نالے پر قائم غیرقانونی دکانوں کے انہدام کا آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام 164 دکانیں مسمار کردی گئیں۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار احمد نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے آپریشن کی تکمیل کی تصدیق کردی۔

انہوں نے بتایا کہ پوری جوبلی مارکیٹ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے، انسداد تجاوزات آپریشن کی تکمیل میں 3 روز لگے۔

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث ابھی ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا گیا، یہ کام متوقع طور پر آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی انسداد تجاوزات ٹیم جوبلی مارکیٹ کی دکانیں مسمار کرنے کیلئے اپنی پوری صلاحیت بروئے کار لائی، مہم میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

جوبلی مارکیٹ کراچی میں مجموعی طور پر 164 دکانیں تھیں، جن میں سے 32 دکانیں کے محکمہ انسداد تجاوزات نے چند ماہ قبل مسمار کردی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں