سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکتے ان کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی خودکار طریقے سے توسیع کررہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ خروج وعودہ پر مملکت سے گیا لیکن سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں لوٹ سکتا جبکہ اقامے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے اور خودکار طریقے سے توسیع بھی نہیں ہوئی، ایسی صورت میں کیا کروں؟۔جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک کے اقامہ ہولڈرغیر ملکی کارکنوں کے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار اور خود کارطریقے سے اضافہ کیا جارہا ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ جن غیرملکیوں کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی وہ اپنی باری کا انتظار کریں جلد ان کی دستاویزات کی بھی تجدید کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں