سعودی عرب میں ٹرک ڈرائیوروں کیلئے نئے اصول طے کردیئے گئے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کے بڑے شہروں سے متعلق ٹرک ڈرائیوروں کے لیے نئے اصول طے کیے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے بڑے شہروں میں ٹرکوں کے داخل ہونے کے اوقات کار متعین کرنے کے لیے آن لائن ٹائم ٹیبل سسٹم جاری کردیا ہے۔یہ فیصلہ شہروں کے باہر ٹرکوں کے اژدحام کو روکنے اور ٹرانسپورٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، نئی حکمت عملی کی بدولت مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ نئے نظام پر عمل درآمد کی بدولت سامان لانے لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی سہولت ہوگی، ٹرک ڈرائیوں رش والے اوقات کے دوران بڑے شہروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔اس نئے پروگرام سےمملکت کےتمام علاقوں اور شہروں میں کارگو سروس میں بھی تیزی آئے گی، سامان کی بروقت منتقلی کو بھی تقویت ملےگی۔خیال رہے کہ سعودی ٹریفک قانون کے مطابق شہروں میں ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے اوقات مقرر ہیں جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیور کا چالان کیاجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں