کورنگی میں صبح 7بجے سے بجلی کی بندش،صارفین گرمی سے نڈھال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کےالیکٹرک کے ظلم کی اتتہا ہوگئی،کورنگی سیکٹر 31 کے مختلف سب سیکٹر میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی بند شدید گرمی میں صارفین پریشان ہوگئے-کے الیکٹرک ہیلپ لائن 118 پر آپریٹر کا بجلی بند ہونے کی شکایت درج کرنے اور کمپلینٹ درج کرنے سے انکار کردیا-کیبل فالٹ لائن لاسز کی آڑ میں کورنگی سیکٹر 31 کی مختلف رہائشی آبادیوں میں گذشتہ ایک ہفتے سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-ترجمان کے الیکٹرک ‘ کے ای کورنگی کے افسران صارفین اور میڈیا کے اصرار کے باوجود سیکٹر 31 اے میں کیبل فالٹ تیکنیکی فالٹ کی تعداد اور مقام کی نشاندہی جبکہ فالٹس کی نوعیت بتانےسےانکاری ہیں-کےالیکٹرک حکام کورنگی سیکٹر 31 کے مختلف سب سیکٹرز میں طویل دورانیہ کی 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا پلان اور شیڈول منظرعام پر لانے سے انکار ی ہیں۔صارفین نے نیپرا وزارت توانائی وفاق اور حکومت سندھ سے 14 گھنٹے طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کو ریکارڈ پر نہ لانے اور صارفین کی حق تلفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں