امریکی نائب وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد،شاہ محمودقریشی سےملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد-امریکی نائب وزیر خارجہ کی وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات-اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مسٹر ڈونلڈ لو بھی ہمراہ تھے-سیکرٹری خارجہ سہیل محموداوروزارت خارجہ کےسینئرافسران بھی موجودتھے-دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر خارجہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا-امریکی نائب وزیر خارجہ کا بلوچستان میں آنے والے زلزلے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا-وزیر خارجہ کا افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زوردیا گیا-پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے-امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغانستان سے امریکی اور دیگر شہریوں کے انخلاء کے لیے پاکستان کی معاونت اور امن کے لیے بروئے کار لائی گئی مسلسل کوششوں کو سراہا-توقع ہے کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گا-افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے-موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کی جانب سے مثبت شمولیت انسانی امداد اور مالیاتی وسائل کی فراہمی اور افغان عوام کے مصائب کو دور کرنے کے لیے پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے-پاکستان معاشی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، طویل المیعاد اور پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے-پاکستان اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ اور منظم ڈائیلاگ کا عمل ہمارے دوطرفہ مفاد کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے-امریکی نائب وزیر خارجہ کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف بھی کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں