سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں،ڈی لمیٹیشن کمیٹی تشکیل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ ڈی لمیٹیشن کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا-الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے تمام اضلاع کیلئے یوسیز کیلئے نئ ڈی لمیٹیشن کمیٹی تشکیل دے دی-کمیٹی ہر ضلعے کی یوسیز اور وارڈ کی ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے کام کرے گی-ہر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو کمیٹی کا کنونئیر مقرر کیا گیا ہے-ہر کمیٹی میں دیگر افسران کو ممبران مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت یوسیز کی ڈی لیمیٹیشن کا شیڈول جاری کردیا-شیڈول صوبہ سندھ کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے-انتظامی انتظامات اور نقشے ودیگر ڈیٹا یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک جمع کیا جائے گا-یوسیز اور وارڈز کی ابتدائ تیاری کی رپورٹ ڈی لیمیٹیشن کمیٹی 16 دسمبر 2021 سے 14 جنوری 2022 تک تیار کرے گی-یوسیزاور وارڈز کی ابتدائ لسٹ کی اشاعت اور اعتراضات اور عوامی خیالات 15 جنوری 2022 کو طلب کئے جائیں گے-خیالات اور اعتراضات ڈی لیمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے 16 جنوری سے 31 جنوری 2022 تک پیش کئے جاسکیں گے-اعتراضات وخیالات کے جوابات 15فروری 2022 تک دئیے جاسکیں گے-اس حوالے سے حتمی فیصلے22 فروری تک کئے جائیں گے-تمامتر کاروائ کے بعد ڈی لیمیٹیشن کمیٹی یونین کونسلوں /یونین کمیٹیز /وارڈز کی حتمی لسٹ شائع کرے گی-23 فروری 2022 کو سندھ میں یوسیز/وارڈز کی مکمل فہرست بمعہ ڈی لیمٹیشن جاری ہوگی-اس عمل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کسی بھی وقت سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر سکتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں