ادارے اگر بلند ہو توکامیابی ضرورملتی ہے،سلمان عبداللہ مراد

کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سلما ن عبداللہ مراد نے کہا کہ ادارے اگر بلند ہو تو کا میا بی ضرور ملتی ہے بس ثابت قدمی شرط ہے ذولفقار علی بھٹو نے جس سفر کا آغاز کیا تھا وہ شہادتوں وپابندی سلاسل کے باوجود بھی آج بلا ول بھٹو زرداری کی زیر قیا دت جاری ہے ہم حز ب اختلاف میں ہو یا حزب اقتدار میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے عملی اقدامات ہم ہی کرتے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان میں جمہوریت ہما ری جماعت کی قر بانیوں کے سبب ہی قائم ہے جمہوری نظام ہی سب سے بہتر ین نظام ہے کیوں کہ اس میں وسائل کی تقسیم نچلی سطح تک منتقل ہوتی ہے بلد یاتی اداروں کو حکومت سندھ بلا تفریق وسائل فراہم کررہی ہیں جس کے سبب آج پو رے صوبے بھر میں پر وجیکٹ تعمیر کیئے جا رہے ہیں جو چیئر مین کے نظریئے کی عکاسی ہے قیادت کی فہم و فراست ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر ہم عام آدمی کی فلا ح بہبو د کے لئے اقدامات کرر ہے ہیں حکومت سندھ نے جو اہم ذمے داری مجھے دی ہے اس کو احسن انداز سے انجام دینے کیلئے میدان عمل میں اپنا کام خلوص نیت سے کرر ہے ہیں تا کہ نتا ئج مثالی حاصل کیئے جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیوکے ہمراہ بن قاسم کے علاقے گلشن حدید میں شروع کیئے جانے والے کاموں کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر ایکسین مرتضیٰ ملک پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر عباس ٹالپور،امداد جو کھیو،آغا طارق پٹھان، آغا شیر افضل ودیگر بھی موجود تھے۔ ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کا کہنا تھا کہ مقامی قیادت نے چند روز پہلے جن کاموں کی نشاندہی کی تھی اس کا جا ئزہ لینے کے بعد امور کا آغاز کردیا گیا ہے معاون خصوصی کے ساتھ علاقائی صورتحال کا معائنہ کرر ہے ہیں تاکہ چیزیں مزید بہتری کی جانب آئے،اپنے وسائل سے مسائل کو جس حد تک کم کر سکتے ہیں کر ینگے، بعض بڑے پروجیکٹ میں ہمیں حکومت سندھ کی بھر پور معاونت حاصل ہے جن کی تکمیل سے نما یاں فرق عیاں ہوگا، امور کی حدود نہیں کاموں کی اہمیت پر ہماری تو جہ مرکوزہے اپنا فرص لوگوں کو سہو لیات فراہم کرکے ادا کررہے ہیں وقت کے ساتھ اس کی رفتا ر میں بہتری آئی گئی اس کے علاوہ کلک کے ساتھ بہت سی اسکیمز آخری مراحل میں ہیں ان کاآغاز بھی جلد ہو نے جارہا ہے ضلع کونسل اور حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشیں شاندار نتائج سامنے لائی گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں