2 سال سے وبا سے بچنے والا ملک بھی آخر کار اس کا شکار ہوگیا

بحرالکاہل(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے تاہم ایک ملک ایسا بھی تھا جو اب تک اس سےبچاہواتھا،تاہم اب اومیکرون نے اس ملک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دو سال قبل جب دنیا میں کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو بحر الکاہل میں موجود کرِیباتی کے جزائر نے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دو سال تک یہ وباوہاں نہ پہنچ سکے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کریِباتی میں حکام نے اس ماہ سے دوبارہ سرحدیں کھولنا شروع کیں جس کےبعد ملک کے54 شہریوں کوواپس چارٹرجہاز میں لانےکاموقع ملا۔ان افراد میں زیادہ تر مشنریز تھے جو سرحدیں بند ہونے سے قبل عیسائیت کی تبلیغ کے لیے کریباتی سے نکلے تھے۔حکام نے واپس آنے والے مسافروں کا فجی کے قریب تین بار کرونا وائرس ٹیسٹ کیا، ان کا ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری تھا اور ان کو ملک پہنچنے پر قرنطینہ کے ساتھ اضافی ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑا۔لیکن یہ کافی نہیں تھا کیوں کہ نصف سے زائد مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت تھا جو اب پھیل گیا ہے اور اس نے حکومت کو ملک میں ہنگامی صورتحال قرار دینے پر مجبور کیا۔ابتدا میں 36 مثبت کیسز جمعے تک پھیل کر 181 کیسز ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں