پاک فضائیہ کے تمام بیسزپریوم پاکستان روایتی جوش وجذبہ سے منایا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سےکیا گیا جن میں پاکستان اورمسلم امہ کی سالمیت، خوشحالی اورترقی کےلیے دعا کی گئی۔مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے کی تعیناتی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ائیروائس مارشل زبیرحسن خان،ائیرآفیسرکمانڈنگ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر مین اور سویلین حضرات کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں