مولانافضل الرحمن کی سیاست نے نیازی سرکارکودن میں تارے دکھادیئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا عمران نیازی کے بیان پر ردعمل-مولانا فضل الرحمان کی سیاست نے نیازی سرکار کو دن میں تارے دکھادئیے ، بہت جلد سیاست کے اس غیر ضروری عنصر سے سیاست کو صاف کردیں گے-نیازی کو نابالغ سیاستدان کہا تھا لیکن یہ نابالغ ہونے کے ساتھ ساتھ نااہل نالائق اور بے وقوف بھی ہے-اداروں کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والے عمران نیازی کو فوج کی بدنامی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے-عمران کی سیاست اور حکومت کا جنازہ نکل چکا ،صرف رسمی کاروائی باقی ہے-استعفی دینے کی ضرورت نہیں ،کان پکڑ کر اقتدار سے باہر نکالیں گے ۔ملک کو تباہ کرنے والے قومی مجرم کا استعفی قبول نہیں ، تباہی وبربادی کا حساب دینا ہوگا-کارکن تیاری مکمل کرلیں ،آخری معرکہ کا وقت آن پہنچا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں