سحروافطاراورتراویح میں بجلی کولوڈشیڈنگ نہ کرنیکافیصلہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھرمیں سحروافطار اور تراویح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے رمضان المبارک کی آمد پر سحر و افطار اور تراویح کے خصوصی اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب و رسد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں