ایم کیوایم کو سینے سے لگایا،انہیں ہماراساتھ دینا چاہیئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایم کیوایم کو سینے سے لگایا ،حکومت میں نمائندگی دی ، انھیں ہمارا ساتھ دینا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتحادی جماعتیں اپنی شوریٰ سےمشاورت کررہی ہیں، توقع ہےاتحادی جماعتیں سیاسی فیصلہ کریں گی۔پیپلز پارٹی پرتنقید کرتےہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایم کیوایم اور کراچی کےعوام کےساتھ جوکیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، ایم کیوایم پیپلزپارٹی کےڈسےہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انھوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کوہماراساتھ دینا چایئے ، ہم نےایم کیوایم کوسینے سے لگایا،حکومت میں نمائندگی دی، ہم نے کراچی پیکج دیا حیدرآباد یونیورسٹی دی اورہم مستقبل میں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ق کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا چوہدری پرویزالٰہی سمجھدارآدمی ہیں، پرویزالٰہی نےکہا ہم دیکھتے رہ گئے نواز شریف بیرون ملک چلےگئے، لوگ کہہ رہے ہیں، یہاں جو پلیٹلٹس گرگئے تھے وہ لندن جا کرٹھیک ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اورق لیگ کاایک ماضی ہے، ن لیگ ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی آفرکررہی ہے، اتحادی جماعتوں کو ہماراساتھ دیناچاہیے، سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر باتیں نہیں ہونی چاہیئں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فوج ہمارے دفاع کا ادارہ ہے جو قربانیاں دے رہا ہے، وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقاتیں ہوناکوئی غیرمنطقی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں