عدم اعتماد کی اجازت نہ ملنے پر آصف زرداری نے احتجاج کرنیکا اعلان کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سابق صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کامیابی کا 100 فیصد یقین ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد پیش کرنےکی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا 100فیصدیقین ہے ، انشااللہ کامیاب ہوں گے 100فیصد پراعتماد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں