دہشت گردوں کی پاکستان دراندازی کی کوشش ناکام،سیکیورٹی فورسزکوسلام پیش کرتا ہوں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دہشت گردوں کی پاکستان دراندازی کی کوشش کی مذمت-دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا-واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں-پاکستان دراندازی کی کوشش کی بھر پور مذمت کرتا ہے-دہشت گردوں کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔اپنی افواج پر فخر ہے۔ہمارے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان سے ہماری قوم کی بقا ہے۔اللہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں