اسمگلنگ کی کوشش ناکام،مسافرکے جوتوں سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کسٹم حکام نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے جوتوں سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹمز نے کارروائی کی اور لاہور سے شارجہ کرنسی اسمگل کرنے والت عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم سے 50 لاکھ روپے مالیت کے برابر 1 لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے ، لاہور کا رہائشی سبئیل طاھر کرنسی جوتوں میں چھپا کر اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔گرفتار مسافر سبئیل طاہر پی کے 185 سے شارجہ جارہا تھا ، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کسٹم کے حوالےکردیا ہے ، جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں