ملک بھرمیں کروناوائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ شدہ کیسز کی شرح 0.66 فیصد پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 1 موت ہوئی جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 346 ہوگئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 186 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 426 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 ہزار 159 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 73 لاکھ 88 ہزار 407 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 420 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں