ڈھائی سال سے انٹرویونہیں دیا،میرے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں-نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرونگا-انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا ، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ 23مارچ کو صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وزیراعظم ِ پاکستان نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی- چوہدری نثار سے 50سال پرانی دوستی ہے تاہم اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں