شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موصوف نے تقریر کے شوق میں پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی ہے، عمران خان کو احساس نہیں کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات سے پاکستان اور اس کے عوام کے معاشی تعلقات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا، بدتہذیبی کا نام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، سلیکٹڈ ہی کیوں نہ ہو لیکن وزیراعظم پاکستان کے طور پر خارجہ پالیسی پر فاش غلطی کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ شہبازشریف امریکا کے خلاف نہیں بولے گا کیونکہ اس کے وہاں پیسے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد عمران نیازی کو یہ بات کرتے ہوئے کوئی خوف خدا ہونا چاہیے، نیشنل کرائم ایجنسی 2 سال تک چھان بین کرتی رہی اور کوئی اکاﺅنٹ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 15 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور مجھے کلین چٹ دی، برطانوی عدالت نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام الزامات جھوٹ ہیں، ترقی پزیر ممالک کو تعلیم اور علاج کے لیے امداد دینے والے برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کروڑوں پاﺅنڈ کا گھٹیا الزام لگایا گیا ڈیفیڈ نے اس کی تردید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں