دنیا کوخوشحالی اور امن کی ضرورت ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ہمیں محاذ آرائی کےبجائے رابطوں پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا کو خوشحالی اور امن کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ دو ہزار بائیس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلوبلائزیشن نےدنیا کو متحد کردیا ہے، دنیا جیوپالیٹکس سےجیو اکنامکس کی طرف منتقل ہورہی ہے، پاکستان امن اور استحکام چاہتاہے کیونکہ پاکستان ترقی اورامن کا شراکت دارہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت کا سپر سانک میزائل پاکستان میں گرنا تشویشناک عمل ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت حقائق سے آگاہ کرے۔وزیر خارجہ نے سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب میں افغانستان کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کی افغانستان میں ایک نظام حکومت چلائے، ہم تجارت اور رابطوں کے ذریعےافغانستان میں امن لاناچاہتے ہیں، عالمی برادری افغانستان سےتعلقات بڑھا کر امن قائم کراسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں